اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مصنف اور فلمی ناقد نے کہا ہے کہ ایرانی سنیما دنیا کے سب سے بڑے بااثر پانچ سنیماوں میں سے ایک ہے اور ایرانی سنیما کی صنعت میں یہ کامیابی ایرانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے.
يہ بات شادمهر راستين نے گزشتہ پير كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے گزشتہ 20 سالوں ميں ايراني فلمي صنعت كے ميدان ميں اچھي قابل قدر پيشرفت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايراني فلميں دنيا كے مختلف فيسٹيولوں ميں نامور ايوارڈز اور اعزازات حاصل كر رہي ہيں اور يہ ايراني شاندار ثقافت كي علامت ہے.
شادمهر راستين نے كہا كہ ايراني سنيما،ايك آزاد اور مستقل سنيما ہے جو بين الاقوامي سطح پر دنيا كي توجہ كا مركز بن چكا ہے ليكن اس حوالے سے ايران كي فلمي صنعت كو مزيد توسيع دينے كے ليے حكومت،قومي ﻣﯾڈﯾﺎ اور متعلقہ اداروں كي ﺣﻣﺎﯾت پر ناگزير ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲